حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، شازیہ
وزیر برائے تخفیف غربت شازیہ مری کا کہنا ہے کہ حکومت
ملک کو بچانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا
کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ پی ٹی آئی حکومت نے سخت شرائط پر کیا تھا اور یہ رواں
سال جولائی تک جاری رہے گا کیونکہ یہ ملک کی ساکھ کا معاملہ ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ حکومت ان شرائط کو نرم کرنے
کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے تاکہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔