مسافر، دے دنا دن اور ’میں نے دل تجھ کو دیا‘جیسی ہندوستانی فلموں میں کام کرنے کے بعد شہرت حاصل کرنے والی بھارت کی مشہور اداکارہ سمیرا ریڈی ہندوستانی فلم انڈسٹری سے کچھ عرصہ سے غائب ہیں تاہم وہ سوشل میڈیا پر انتہائی متحرک دکھائی دیتی ہیں اور وقتا فوقتا اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کر کے اپنے چاہنے والوں کو اپنی نجی اور سوشل لائف کے حوالے سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔
2014 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی سمیرا ریڈی اب دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہیں تاہم حمل کے آخری مہینے میں سمیرا ریڈی نے ایسا بولڈ فوٹو شوٹ کروا کے اپنے انسٹا گرام اور فیس بک پر شیئر کیا ہے کہ ہر دیکھنے والا دنگ رہ گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ’’ توبہ توبہ‘ کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ سمیرا ریڈی رواں ماہ دوسرے بچے کی ماں بننے جا رہی ہیں اور کسی بھی وقت ان کے گھر میں ’’نیا مہمان ‘‘ آ سکتا ہے ،ایسی صورتحال میں خواتین اپنی بہت زیادہ حفاظت اور احتیاط کرتی ہیں جبکہ ایسے وقت میں خواتین کوئی بھی مشکل کام کرنے سے کتراتی ہیں جس سے انہیں یا ان کے ہونے والے بچے کو کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑے لیکن سمیرا ریڈی نے شرم و حیا کی تمام حدیں عبور کرتے ہوئے حمل کے آخری مراحل میں سوئمنگ پول کے اندر نہ صرف فوٹو شوٹ کروایا ہے بلکہ اپنی نیم برہنہ تصویریں بھی سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ہیں۔
سمیرا ریڈی کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2015 میں ہوئی تھی جو اب چار سال کا ہے۔یاد رہے کہ پہلے بچے کی پیدائش کے بعد سمیرا ریڈی کا وزن اچانک بہت زیادہ بڑھ گیا تھا
اسی وجہ سے انہوں نے کسی بھی تقریب میں جانا چھوڑ دیا تھا تاہم کچھ عرصہ قبل دو سال کی محنت کے بعد سمیرا ریڈی نے اپنے بڑھتے ہوئے وزن کو کنٹرول کرتے ہوئے تقریبا 35 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا تھا ۔