Write & Win upto Rs: 1000 in a Lucky Draw

بالی ووڈ کیٹ حسین ترین ایکٹر کترینہ کیف کا بھائی کونسا پاکستانی

بالی ووڈ کیٹ حسین ترین ایکٹر کترینہ کیف  کا بھائی کونسا پاکستانی

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ میں شریک ہے جس نے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پہلے میچ میں شکست کے بعد دوسرے میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر پاکستانیوں کو خوش کر دیا ہے جن کی ٹورنامنٹ میں دلچسپی اور بھی بڑھ گئی ہے۔

 

پاکستان کی کسی اور ملک کی ٹیم کیسا تھ باہمی سیریز ہو یا پھر آئی سی سی کا کوئی ٹورنامنٹ ، چاچا کرکٹ ہر جگہ نظر آتے ہیں جو سٹیڈیم میں تماشائیوں کا جوش بڑھانے کے علاوہ اپنے دلچسپ اور منفرد نعروں کیساتھ ماحول خوب گرمادیتے ہیں جس سے کھلاڑیوں کے جوش و جذبے میں بھی خاصا اضافہ ہوتا ہے۔

 

انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ میں بھی چاچا کرکٹ پاکستان کا ہر میچ دیکھنے سٹیڈیم میں ہوتے ہیں لیکن اس مرتبہ ان کی ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچارکھی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاچا کرکٹ پاکستان شائقین کرکٹ سے نعرے لگوانے میں مصروف ہیں تاہم کچھ پاکستانی ان کا ساتھ نہیں دیتے۔

 

چاچا کرکٹ جب یہ دیکھتے ہیں تو ان پاکستانیوں کو بھی نعرے لگانے پر مجبور کرنے کیلئے انتہائی مختلف اور دلچسپ طریقہ کار استعمال کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ "جو پاکستانی نہیں بولے گا ، وہ کترینہ کیف کا بھائی ہو گا۔ جیسے ہیں ، وہ یہ کہتے ہیں تو قہقہے گونج اٹھتے ہیں اور پھر نعرے بازی شروع ہو جاتی ہے۔



ebay paid promotion