پاکستان سے چین جانے والے پاکستانی طلباء کے کرایوں میں فوری طور پر مزید کمی
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز
نے پاکستان سے چین جانے والے پاکستانی طلباء کے کرایوں میں فوری طور پر مزید کمی کردی
ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق قومی
ایئر لائن کمپنی نے پاکستان اور چین کے درمیان سفر کرنے کے خواہشمند طلباء کے لیے
کرایوں کو موجودہ 22 فیصد سے کم کر کے 27 فیصد کر دیا۔
اس وقت پی آئی اے ہفتہ وار
دو پروازیں اسلام آباد-بیجنگ-اسلام آباد اور اسلام آباد-چینگڈو-اسلام آباد روٹس پر
بالترتیب اتوار اور بدھ کو چلا رہی ہے۔