اب آپ اسلامی تہواروں کی تاریخیں فوری معلوم کرسکتے ہیں
ایک نجی میڈیا گروپ نے سائنسی بنیادوں پر دس سالہ قمری کیلنڈر جاری کردیا ہے جس کے ذریعے آئندہ ایک دہائی تک اسلامی مہینوں کے آغازو اختتام اور عیدین سمیت اسلامی تہواروں کی تاریخوں کو جانچاجاسکتا ہے۔ماہرین نے اس کیلنڈر کی تصدیق کردی ہے۔اور وہی کیلنڈر ایپ کی صورت میں آپ کے ہاتھ میں ہے۔ہم کوشش کریں گے ایپ مزید دیدہ زیب بنانے کی اس کے لئے ہمیں آپ کی سپورٹ درکار ہوگی کہ اس ایپ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
- آپ اس ایپ کو کیسے استعمال کرسکتے ہیں
ایپ کی APK فائل ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کریں اور اسے اوپن کریں
(تصویر پر کلک کر کے اے پی کے فائل ڈاؤنلوڈ کریں)
اس کے بعد اوپر کونے میں موجود تین لائنوں پر کلک کریں
اس کے بعد آپ کے سامنے مینو بار اوپن ہوگی وہاں سے آپ متعلقہ سال پر کلک کریں
سکرین پر ترتیب سے بارہ مہینے دکھائی دیں گے کسی بھی مہینے پر کلک کریں تو وہ مہینہ مکمل آپ کے سامنے ہوگا جہاں سے آپ اس ماہ کی اسلامی تاریخوں کے بارے میں جان سکیں گے۔