پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں پچاس فیصد غریب افراد کو مفت علاج فراہم کیا جا سکے
وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ
حکام سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کے نظام کی تجدید پر خصوصی
توجہ دیں تاکہ انسٹی ٹیوٹ میں پچاس فیصد غریب افراد کو مفت علاج فراہم کیا جا سکے۔
وہ اتوار کو لاہور میں پاکستان
کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں غریب مریضوں کے لیے جدید اور مفت علاج کی سہولیات کا
جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے ہیپاٹائٹس سے
بچاؤ اور علاج کے پروگرام کو فوری طور پر پی کے ایل آئی کی نگرانی میں لینے کی ضرورت
کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے غریب مریضوں
کے علاج کے لیے خصوصی فنڈ قائم کرنے کی ہدایت کی اور اس فنڈ کے لیے فوری طور پر مخصوص
رقم مختص کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ
پیچیدہ سرجری کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں اور ادارے میں اکتالیس
فیصد غریب مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔