ایتھوپیئن ایئر لائن اگلے ماہ کراچی ایئرپورٹ سے اپنا آپریشن شروع کرے گی
پاکستان اور افریقہ کے درمیان تعلقات کو بڑا فروغ
دینے کے لیے ایتھوپیئن ایئر لائن اگلے ماہ کراچی ایئرپورٹ سے اپنا آپریشن شروع کرے
گی۔
یہ بات پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ
نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین سے ملاقات کے دوران کہی۔
سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا دونوں ممالک
کے درمیان تجارت کو باقاعدہ بنانے کے لیے پہلے ہی تجارتی معاہدے پر دستخط کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں دوطرفہ
تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے جلد مزید معاہدوں پر دستخط کریں گے۔
سفیر نے کہا کہ ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان معیشت
کے مختلف شعبوں بشمول مینوفیکچرنگ، زراعت، ایگرو پروسیسنگ، ٹیکسٹائل، سیمنٹ، سٹیل اور
کیمیکلز میں باہمی تجارت کے وسیع امکانات ہیں۔