پروگرام کے تحت سات منتخب منصوبے پاکستان میں آلودگی کو کم کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوں گے
ترکی اور شام میں گزشتہ ہفتے
آنے والے مہلک زلزلوں سے مرنے والوں کی تعداد 37,774 ہو گئی ہے۔
حکام کے مطابق ترکی میں کم
از کم 31,974 اور شام میں 5,800 سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
دریں اثنا، شام کے صدر بشار
الاسد نے اقوام متحدہ کو ترکی سے دو مزید سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے شام کے متاثرہ علاقوں
تک امداد پہنچانے پر اتفاق کیا ہے۔
جبکہ
دوسری جانب برطانیہ نے موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے اور موسمیاتی لچک پیدا کرنے کے لیے
پاکستان کی کوششوں کی حمایت کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔
یہ یقین
دہانی قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر مارٹن ڈاسن نے منگل کو کراچی میں شروع ہونے والے
کلائمیٹ فنانس ایکسلریٹر کے سرمایہ کاروں کے روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے کرائی۔
دو روزہ
شو کا اہتمام کلائمیٹ فنانس ایکسلریٹر پاکستان پروگرام نے کیا ہے اور اس کی مالی اعانت
برطانیہ کی حکومت نے کی ہے۔
قائم
مقام برطانوی ہائی کمشنر نے اس امید کا اظہار کیا کہ پروگرام کے تحت سات منتخب منصوبے
پاکستان میں آلودگی کو کم کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
توانائی،
ٹرانسپورٹ، زراعت، جنگلات، ویسٹ مینجمنٹ، ای-موبلٹی، اور صنعتی اور مینوفیکچرنگ کے
شعبوں سے کم کاربن کے سات جدید منصوبے کل شو میں سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کیے جائیں
گے۔