نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ہندوستانی ہندو زائرین کو شری کٹاس راج مندر، جسے قلعہ کٹاس بھی کہا جاتا ہے، کی زیارت کے لیے 114 ویزے جاری کردیئے
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی
کمیشن نے ہندوستانی ہندو زائرین کے ایک گروپ کو چکوال ضلع میں ان کی مقدس عبادت گاہ
شری کٹاس راج مندر، جسے قلعہ کٹاس بھی کہا جاتا ہے، کی زیارت کے لیے 114 ویزے جاری
کیے ہیں۔
ہائی کمیشن میں ہندو یاتریوں
کے گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان شریف نے کہا کہ پاکستان مقدس مذہبی مقامات کے تحفظ
اور تمام مذاہب کے زائرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
بھارت سے سکھ اور ہندو یاتریوں
کی ایک بڑی تعداد ہر سال مختلف مذہبی تہواروں میں شرکت کے لیے پاکستان آتی ہے۔
پاکستانی ہائی کمیشن بڑی تعداد
میں ہندوستانی ہندوؤں کو پاکستان میں اپنے اہل خانہ اور دوستوں سے ملنے کے لیے باقاعدہ
ویزے جاری کر رہا ہے۔