امدادی سامان میں 131 موسم سرما کے خاندانی خیمے اور 3,966 کلوگرام ادویات شامل ہیں
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت
پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شام کے زلزلہ سے متاثرہ علاقے
میں امدادی کارروائیوں کے لیے 20 رکنی طبی اور ریسکیو ٹیم کے ساتھ ہنگامی امدادی سامان
روانہ کر دیا۔
امدادی سامان میں 131 موسم
سرما کے خاندانی خیمے اور 3,966 کلوگرام ادویات شامل ہیں۔
امدادی ٹیم شام کے زلزلہ زدہ
علاقوں میں شہری تلاش اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لے گی۔
جبکہ
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے منگل کو اسلام آباد میں
شام کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور شام کے سفیر سے حالیہ زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں
اور تباہی پر تعزیت کی
اپنے ریمارکس میں وزیر خارجہ
نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں شام کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری
نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے