The Cheapest Treatment for Mental and Physical Stress and Depression


ذہنی و جسمانی سٹریس اور ڈپریشن کا انتہائی سستا ترین علاج
 مختلف پھولوں پھلوں اور ہربز (جڑی بوٹیوں) کی خوشبو ذہنی امراض خصوصا ذہنی دباؤ (اسٹریس، ڈپریشن) کو نمایا طور پر کم کرتی ہے ۔پھلوں میں لیموں، آم اور مالٹے کی خوشبو  انسان کے لئے ذہنی و جسمانی کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے۔ سائنسی ترقی نے جہاں انسان کو ان گنت سہولتیں اور آسائشیں فراہم کی ہیں وہاں ذہنی دباؤ اور نفسیاتی و ذہنی امراض میں بھی انتہائی اضافہ ہوا ہے۔


زندگی کی تیز رفتاری اور کم تر وقت میں بہت کچھ حاصل کرلینے کی خواہش ذہنی دباؤ میں اضافہ کررہی ہے دنیا بھر میں ایسے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو کسی نہ کسی حوالے سے ذہنی امراض کا شکار ہیں۔بعض خوشبوئیں سونگھنے سے ذہنی امراض سے تعلق رکھنے والے مخصوص جینز متحرک ہوجاتے ہیں اور خون کی کیمسٹری میں ایک مخصوص تبدیلی واقع ہوتی ہے جس سے ذہنی امراض خصوصا ذہنی دباؤ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔






خوشبوؤں کے اس مہکتے ہوئے علاج کو اروما تھراپی کہتے ہیں جو دنیا بھر میں مقبول ہورہا ہے پھلوں میں لیموں، آم اور مالٹے کی خوشبو ذہنی دباؤ اور ذہنی امراض کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ ہربز میں پودینہ جبکہ پھولوں میں گلاب کی خوشبو انسان کے ذہنی و جسمانی کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے اس کی خوشبو سے یادداشت میں اضافہ ہوتا ہے الزائمر کی مرض سے بچاؤ میں انتہائی مؤثر ہے۔ الزائمر ایک دماغی بیماری ہے جس سے بہت آہستگی کے ساتھ متاثرہ فرد اپنی یادداشت کھو دیتا ہے۔


 رات کے اوقات میں گلاب کی خوشبو سونگھنے سے افراد کی ذہنی صحت پر انتہائی مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں انسانی دماغ کا اہم حصہ ہیپو کیمپس یادداشت کا ذخیرہ ہوتا ہے رات کے وقت خوشبو سونگھنے سے دماغ کے اس اہم حصہ کی کارکردگی بڑھ جاتی ہے اور انسان کی یادداشت کو مضبوط بنادیتی ہے نیز گلاب کی خوشبو نیند لانے میں بھی فائدہ مند ہے اور اچھی نیند جسمانی و ذہنی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہے۔


Post a Comment

0 Comments

ebay paid promotion