🚀 LIMITED-TIME OFFER! 🚀
🔥 "Claim Your Exclusive Bonus Now!" 🔥

👉 CLICK HERE TO UNLOCK YOUR REWARD 👈

Namiyaati Salmaat Se Labreiz Dumdaar Sitara


نامیاتی سالمات سے لبریز دمدار ستارہ
از سید حمزہ علی گلوبل سائنس اگست 2015ء صفحہ 12
اس سے قبل دمدار ستاروں میں نامیاتی سالمات کا مشاہدہ نہیں کیا گیا۔ اس دمدار ستارے کو “67/P Churyumov-Gerasimenko” یا صرف  “Churi” کا نام دیا گیاہے۔
اس دمدار ستارے کا معائنہ یورپین خلائی ایجنسی کا کھوجی "فلے" کررہا ہے جس کے بھیجے گئے حیرت انگیز نتائج کے مطابق “Churi” کوئی عام چٹان نہیں بلکہ یہ تو کوئی چٹان یا کوئی برف کا ٹکڑا بھی نہیں اور نہ ہی گیس کا کوئی بادل ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ دمدار ستارہ ایسے کیمیائی سالمات (مالیکیولز) سے بنا ہے جو آپس میں ایک دوسرے کو مضبوطی سے جکڑے ہوئے ہیں۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ دمدار ستارے پر پائے جانے والے سالمات، زمین پر پائے جانے والے کیمیائی اجزاء سے ملتے جلتے ہیں جو زندگی کے لئے جزو کی حیثیت رکھتے ہیں۔






دمدار ستارے پر پائے جانے والے نامیاتی سالمات میں اب تک 16 اقسام کے مرکبات دریافت کئے جاچکے ہیں جو کاربن اور نائٹروجن سے بھرپور ہیں۔ ان کا تعلق نامیاتی سالمات کی چھ جماعتوں سے ہے۔ الکحل، کاربونائل، امائنز، نائٹرائل، امائیڈز اور اسوسیانیٹس۔ سائنسدانوں کے مطابق، بعض سالمات زندگی کی وجود پذیری کے لئے اہم سمجھے جاتے ہیں۔ مثلا شوگر اور امائنو ایسڈز وغیرہ۔
سائنسدانوں کےمطابق دمدار ستارے پر ان نامیاتی سالمات کی موجودگی اس بات کا پتا دیتی ہے کہ آج سے اربوں سال پہلے، ٹھوس زمین کے ابتدائی ایام میں، زندگی کے اجزاء ایسے ہی کیمیائی مرکبات کی شکل میں زمین پر نازل ہوئے ہوں گے۔



خلا میں دمدار ستارے ایک طرح سے باربردار ذرائع کا کام کرتے ہیں مثلا پانی اور مٹی پہنچانے کا کام۔ البتہ یہ فلے (Philae) کے بھیجے گئے ابتدائی نتائج ہیں۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ دوسرے دمدار ستاروں سے ایسی بالکل مختلف یا مماثل معلومات حاصل ہوسکتی ہیں۔ جن سے ہمارے لئے تحقیق کے نئے دروازے کھل جائیں۔

#buttons=(Accept !) #days=(7)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !