میڈیا رپورٹ کے مطابق لالی وڈ کی نئی اور بڑی کاسٹ والی فلموں کی تاریخیں بدل دی گئیں۔
مایا علی اور ماہرہ خان کی نئی آنے والی فلمیں "پرے ہٹ لو" اور "سپر سٹار" کی ریلیز پہلے بڑی عید پر ہونی تھی تاہم اب ان کی ریلیز عید سے دو دن قبل ہونے کا اعلان کیا گیا ہے اور اب یہ دونوں فلمیں 12 اگست کی بجائے 10 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔
پرے ہٹ لو کے ہدیت کار عاصم رضا اور سپر سٹار کے ہدایت کار احتشام الدین ہیں ۔ پرے ہٹ لو کی کاسٹ میں مایا علی ، شہریار منور، ندیم بیگ جبکہ سپر سٹار کی کاسٹ میں ماہرہ خان اور بلال اشرف، ندیم بیگ ، جاوید شیخ اور علیزے شاہ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔