پاکپتن میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ریلی کررہی ہیں انہوں نے اس ریلی کا آغاز لاہور سے کیا اور اس ریلی کے شرکاء کی جانب سے اس بار بھی ٹول ٹیکس ادا نہیں کیا گیا جس پر وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور انہیں اس ٹول ٹیکس کا بل بھیجنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں یہ کہا کہ مریم نواز کو اور ریلی کے شرکاء کو خود کو قانون سے بالا سمجھنے کی عادت پڑ گئی ہے اور وہ جمعہ کی ریلی کے ٹول ٹیکس کا بل مریم نواز اور دیگر شرکاء کو بھجوائیں گےاور اگر انہوں نے یہ بل ادا نہیں کی تو انہیں روکا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔
اس سے قبل 7 جولائی کو مریم نواز کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کی ریلی منڈی بہاؤالدین گئی تھی اور وہاں بھی انہوں نے ٹول پلازے پر نہ صرف ہنگامہ کیا بلکہ ٹول ٹیکس بھی ادا نہیں کیا تھا۔
جبکہ دوسری جانب ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جو کرپشن میں ملوث رہا ہے وہ قانون کی گرفت میں آئے گا، یہ نظام حکومت کے تابع نہیں بلکہ ان کے اعمال کے تابع ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی بیانیے کی کوئی اہمیت نہیں ہے کیونکہ ان کا ماضی گواہ ہے کہ انہوں نے جھوٹ بولا جسے گزشتہ روز بھی سینیٹرز نے مستردکردیا ہے،ہل میٹل میں سات کروڑ روپے مریم نواز کے اکاونٹ میں آئے ہیں جنہیں کہیں ظاہرنہیں کیا گیا ہے، یہ حکومت نہیں کہے رہی بلکہ حقائق ہیں۔