Modern methods of generating energy from waves | اینا کونڈا توانائی، کیا کیوں اور کیسے

 لہروں سے توانائی بنانے کے جدید طریقے

برطانیہ میں واقع ساؤتھ ہمپٹن یونیورسیٹی میں انجینئروں نے ایک حیرت انگیز تجربہ کیا ہے۔ انہوں نے ریاضیاتی اصولوں کو اپناتے ہوئے عام لہروں سے توانائی بنانے کے نظریئے کی مدد سے ایک سادہ اور انتہائی سستا طریقہ پیش کیا ہے۔

 

Modern methods of generating energy from waves | اینا کونڈا توانائی، کیا کیوں اور کیسے

 اس آلہ کو اینا کونڈا کا نام دیا گیا ہے، کیونکہ پانی میں یہ تیرتے ہوئے سانپ کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ یہ ایک لمبی ربڑ کی ٹیوب ہے، جو دونوں کناروں سے بند ہوتی ہے اور اس میں پانی بھرا ہوتا ہے۔ یہ آلہ پانی کی سطح سے ذرا نیچے معلق ہوتا ہے اور اس کا ایک سرا پانی کی لہروں کے سامنے ہوتا ہے۔ جب کوئی لہر اس سے ٹکراتی ہے تو اس کے اندر کئی لہریں پیدا ہونے لگتی ہیں اور ٹیوب کے اندر موجود پانی آگے پیچھے حرکت کرنے لگتا ہے۔ جس کی وجہ سے ٹیوب کے اندر پیدا ہونے والی لہریں دباؤ پیدا کرتی ہیں۔ یہ لہریں یکساں رفتار سے سفر کرتی ہیں۔

 

اپنا کونڈا کی ایجاد کا سہرا فرانسک فارلی ( عملی طبعیات داں) اور روڈ رائیٹی کے سر جاتا ہے۔ یہ نئی ایجاد دوسری تمام لہروں سے توانائی پیدا کرنے والے آلات کے مقابلے میں بہت ہلکی ہے۔ کیونکہ اسے مکمل طور پر ربڑ سے بنایا گیا ہے اور ہائیڈرولک ریمز ، قبضوں اور جوڑوں کی بھی ضرورت نہیں ہوتی ۔ ان تمام عوامل کی غیر موجودگی کے باعث اس کی لاگت میں انتہائی کمی واقع ہوئی ہے۔

 

 اس نئی ایجاد کا عملی مظاہرہ کیا جا چکا ہے۔ اس وقت یونیورسیٹی کے ماہرین 0.25m سے 0.5 کی ٹیوب کو استعمال کرتے ہوئے اس بات کا جائزہ لے رہیں کہ متوازن، غیر متوازن اور انتہائی تیز لہروں میں اس کا ردعمل کیسا ہوگا ۔ لیکن اس کی اصل جسامت 200m لمبی اور اس کا قطر 7m ہوگا اور یہ پانی میں 40 سے 100 کی گہرائی تک ڈوبا ہوگا۔ ابتدائی تجربات سے ظاہر ہوا ہے کہ یہ ایک میگا واٹ توانائی بنا سکے گا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی انہیں مزید تجربات میں کامیابی حاصل ہو گی ۔ وہ اسے امریکی حکومت کے حوالے کر دیں گے۔

(بشکریہ: گلو بل سائنس کراچی)

Post a Comment

0 Comments

ebay paid promotion