عوام غیر مجاز قرض دینے والی ایپس سے ہوشیار رہیں
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر مجاز قرض دینے والی ایپس سے ہوشیار رہیں۔
ایس ای سی پی کی جانب سے جاری
کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ دیکھا گیا ہے کہ ایپس لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنیوں
کے نام استعمال کر رہی ہیں تاکہ کسی ریگولیٹری منظوری کے بغیر قرضہ دینے کی خدمات پیش
کرنے پر عوام کا اعتماد حاصل کیا جا سکے۔
ایس ای سی پی عوام کو مشورہ
دیتا ہے کہ وہ صرف پاکستان میں کام کرنے کے لیے لائسنس یافتہ اداروں کی طرف سے پیش
کردہ مجاز ایپس استعمال کریں۔ SECP لائسنس
یافتہ نان بینکنگ کمپنیوں اور ڈیجیٹل قرض دینے والی ایپس کی عوامی طور پر دستیاب فہرست
کو برقرار رکھتا ہے۔
غیر مجاز سرگرمیوں اور غیر
قانونی قرضوں میں ملوث کمپنیوں کے خلاف شکایات یا ثبوت شکایت complainats@secp.gov.pkپر
بھیجے جا سکتے ہیں۔