نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو آئندہ ماہ کی 10 سے 12 تاریخ تک لاہور میں ہوگا
اس سلسلے میں آج لاہور میں
چیف سیکرٹری کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ہارس اینڈ کیٹل شو کے انتظامات
کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے
چیف سیکرٹری نے کہا کہ ہارس اینڈ کیٹل شو قومی یکجہتی اور اتحاد کا عکاس ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت
کی کہ ہارس اینڈ کیٹل شو کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں۔