سرحدی دیہاتوں میں برفانی تودہ گرنے سے متعدد افراد ہلاک اور کئی لاپتہ
تاجکستان میں کئی سرحدی دیہاتوں
میں برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔
چین اور افغانستان کی سرحدوں
سے متصل خطے میں برفانی تودے گرنے کے باعث درجنوں مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔
گزشتہ روز حکام نے ایک ہی دن میں 69 برفانی تودے گرنے کی اطلاع دی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آنے والے دنوں میں مزید خطرہ ہے۔