گورنر ہاؤس لاہور میں مشہور امریکی ٹیکسٹائل برانڈ Dillard سے وابستہ اوورسیز پاکستانیوں کے وفد سے ملاقات
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
کا کہنا ہے کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات
کر رہی ہے۔
انہوں نے یہ بات جمعہ کو گورنر
ہاؤس لاہور میں مشہور امریکی ٹیکسٹائل برانڈ Dillard
سے وابستہ اوورسیز پاکستانیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی
ٹیکسٹائل مصنوعات کو اپنے معیار کی وجہ سے مارکیٹوں میں خاص مقام حاصل ہے۔ انہوں نے
کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔