رات کی روشنی میں سونا آپ کو پاگل کرسکتا ہے
بعض
افراد رات کو اندھیرے کی بجائے روشنی میں سونا پسند کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ
رجحان دماغی صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
سوسائٹی
فار نیورو سائنسسزکی سالانہ میٹنگ میں پیش کئے گئے ایک تازہ مطالعے کے مطابق،
ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ جن چوہوں کو رات بھر روشنی میں رکھا گیا ان کے دماغ
میں ڈپریشن کی واضح علامات دیکھی گئیں۔
پلوٹو کی سیر کریں گلوبل سائنس خلاء کے افق میں
جن
چوہوں کو مسلسل تین ہفتوں تک رات بھر روشنی میں رکھا گیا، ان میں ڈپریشن کی واضح
علامت موجود تھی جبکہ چوہوں کے اور گروپ کو رات کے آٹھ گھنٹے اندھیرے میں رکھا
گیا۔ اس گروپ میں ایسی علامت بالکل نہ تھی۔ مزید یہ کہ روشنی میں رکھے گئے جو چوہے
قدرے اندھیرے کونوں میں دبک گئے تھے ان میں بھی ڈپریشن کی علامات نہ تھیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارا دماغ روشنی اور اندھیرے میں الگ الگ ہارمونز پیدا کرتا ہےجو صحت کے لئے مفید ہوتے ہیں۔ اندھیرے میں نیند کے چکر، زیادہ بہتر انداز میں جاری رہتے ہیں؛ اور یہ کہ روشنی میں آنکھوں کی پُتلیاں دماغ کی طرف بے سروپا اشارے بھیجتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے دماغ درست انداز میں آرام نہیں کرپاتا۔یہ تمام عوامل دماغ میں ڈپریشن پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔
اب آپ گھر بیٹھے لاکھوں ڈالر کما سکتے ہیں
بعد ازاں یہ تفصیلات "بےہیویرل برین ریسرچ" نامی تحقیقی جریدے کے شمارہ دسمبر میں بھی شائع ہوئی۔ (از ملک محمد شاہد اقبال پرنس)
ٹارزن، عمرو عیار، میجر پرمود اور عمران سیریز پڑھنے کے لئے ابھی وزٹ کریں