50 لاکھ گھروں کے متعلق وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس سے مدد کی اپیل کردی کیونکہ ان کے مطابق 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ کوئی چھوٹا کام نہیں اس کے لئے چیف جسٹس صاحب انکوائری کیس لگوائیں اور بینکوں کو عدالت کی طرف سے اجازت ملے کہ چھوٹے تنخواہ دار کو کم سود پر قرضہ دیا جائے جس سے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے لئے مقامی وسائل استعمال ہوسکیں اس سکیم کا مقصد ون ونڈو آپریشن ہے۔
بینک ان گھروں کو پیسہ دیں گے جن کے پاس وسائل نہیں ہیں اور آسان اقساط پر قرض دیا جائے گا۔ تاکہ کم تنخواہ دار طبقہ باآسانی گھر بنا سکے کیونکہ معیشت چلانے کے لئے یہ ایک اہم منصوبہ ہے اس سے 40 صنعتیں براہ راست منسلک ہیں۔
اس سے لوگوں کو روزگار بھی میسر ہوگا اور معیشت بھی مضبوط ہوگی کیونکہ اس وقت سوا کروڑ گھروں کی قلت ہے اور ہم گھر بنانے کا آغاز گوادر کے مچھیروں سے شروع کریں گے۔
نیز چیف جسٹس سے یہ کہا کہ جو کیس 8، 9 ماہ سے لٹکے ہوئے ہیں ان کو بھی جلد سنیں۔