مسلم لیگ ن ویسے تو آج کل شدید مشکلات کا شکار ہے ایسے میں کسی کا ذاتی پہلو عوام کے سامنے آجانا کسی نئے راز سے پردہ اٹھنے کے برابر ہے تاہم مریم نواز کا ایک ایسا راز ان کی قریبی دوست نے لیک کردیا جس سے عوام الناس میں نئی چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں ہیں۔
مریم نواز کی قریبی ساتھی سے اور مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی حنا پرویز بٹ سے انکشاف کیا ہے کے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی آواز بہت اچھی اور خوبصورت ہے اور وہ گانا بھی اچھا گا لیتی ہیں اور ڈھولک بجانے میں بھی ان کا کوئی جواب نہیں ۔
حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ راز اس لئے بتایا کہ اس سے پہلے ان کی خوبیوں کا ذکر کسی نے نہیں کیا۔