Save Your Laptop - Laptop Bachaein - Thanks Monthly Global Science Karachi


لیپ ٹاپ بھی آپ کی توجہ چاہتا ہے
ویسے تو لیپ ٹاپ کو بہت سخت جان اور لوہاٹ قسم کی مشین خیال کیا جاتا ہے لیکن بہرحال یہ ہے تو ایک مشین ہی جسے توجہ اور دیکھ بھال کی ہمہ وقت ضرورت رہتی ہے پاکستان میں بھی اب لیپ ٹاپ کمپیوٹروں کا استعمال بڑھتا چلا جارہا ہے کیونکہ بیرون ملک سے استعمال شدہ لیپ ٹاپ بڑی تعداد میں درآمد کئے جانے لگے ہیں جو بازار میں خاصی کم قیمت میں دستیاب ہیں
یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ آج سے چند سال پہلے تک جس قیمت پر ایک مناسب حد تک نیا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر دستیاب ہوتا تھا آج اس سے آدھی قیمت پر بہترین خصوصیات رکھنے والا سیکنڈ ہینڈڈ لیپ ٹاپ خریدا جاسکتا ہے لہذا ہم نے سوچا کہ کیوں نہ آج قارئین کو لیپ ٹاپ کی حفاظت اور دیکھ بھال کے حوالے سے کچھ ٹپس سے آگاہ کردیا جائے تاکہ وہ ان کا خیال رکھیں ۔



لیپ ٹاپ کو گرم ہونے سے بچائیں






مارکیٹ سے لیپ ٹاپ کولر (کولنگ پیڈ)مل جاتے ہیں جنہیں اس کام کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے لیپ ٹاپ کو بستر رضائی قالین پر رکھ کر استعمال نہ کیجئے۔
اس سے اس کا نیچے لگا ہوا پنکھا ہوا نہیں کھینچ سکے گا اور لیپ ٹاپ گرم ہو کر خراب ہونے کا امکان ہے اس کے بجائے لیپ ٹاپ کے نیچے اسی کے رقبہ کا لکڑی یا چپ بورڈ کا ٹکڑا کوئی ڈبایا تصویر کا کوئی پرانا فریم استعمال کیجیئے۔



لیپ ٹاپ بیٹری کا خیال رکھیں
مہینے میں ایک بار اتار کر کسی کپڑے سے اس کے ٹرمینل ضرور صاف کر دیجیئے بیٹری کی زندگی بڑھانے کے لئے اسے چارج اور ڈسچارج کرتے رہیں دن میں دو سے تین بار لیپ ٹاپ کو اے سی کرنٹ کے بغیر صرف بیٹری پر استعمال کیجیئے، مسلسل اے سی کرنٹ کا استعمال اس کی زندگی کم کردے گا۔بیٹری کا وقت بڑھانے کے لئے ریم میں اضافہ کیجیئے تاکہ پروگراموں کو ہارڈ ڈسک سے لوڈ ہونے میں جو وقت اور توانائی لگتی ہے اس کی بچت ہو بیٹری کا وقت بڑھانے کے لئے لیپ ٹاپ کو ہمیشہ ہائیبرنیٹ کیجیئے نہ کہ سلیپ ونڈوز میں کنٹرول پینل میں جا کر پاور آپشن میں سلیپ بٹن کی ترجیحات کو ہائیبر نیٹ پر سیٹ کیا جاسکتا ہے۔اگر آپ ونڈوز سیون استعمال کررہے ہیں تو بیٹری کا وقت بڑھانے کے لئے بیٹری سیور موڈ آن کر لیجئے یہ کام سسٹم ٹرے میں بیٹری کے آئکن پر کلک کر کے پاورسیور موڈ کے ریڈیو بٹن کو منتخب کرنے سے ہو جائے گا ۔






لیپ ٹاپ کی صفائی کو یقینی بنائیں
چھت پر کھلی جگہ پر کار پارک یا سڑک وغیرہ پر زیادہ دیر تک لیپ ٹاپ استعمال نہ کیجیئے اس سے مٹی کی بڑی مقدار سکرین اور کی بورڈ میں پھنس جاتی ہے کی بورڈ کو ڈھانپنے کے لئے ایک جھلی باریک پلاسٹک جیسی بازار سے سو سے دو سو روپے میں مل جاتی ہے وہ خرید کر لگا لیجیئے اس سے سالن والے یا گیلے ہاتھ گرد مٹی وغیرہ سے نجات مل جائے گی۔اور آپ دو چار ہفتوں بعد اس جھلی کو دھو کر سکا کر پھر لگا سکیں گے۔
لیپ ٹاپ سکرین پر پروٹیکٹر لگوائیں تاکہ خراشیں نہ پڑ سکیں لیپ ٹاپ سکرین کو گرد سے بچانے کے لئے صفائی کرتے رہیں ایک عدد صاف ستھرا نرم رومال ہر وقت اپنے لیپ ٹاپ کے ساتھ رکھیں اور ہر بار چلانے سے پہلے ایک بار رومال پھیر کر سکرین اور دوسرے حصے صاف کرلیجیئے ۔



ہفتے میں ایک بار سکرین کو نئے ڈسپوزیبل رومال یا دھوئے ہوئے نرم رومال سے ہلکا سا گیلا کرکہ صاف کیجیئے اس کے لئے ڈسٹلڈ واٹرگھر میں موجود عام فوارا پیدا کرنے والی بوتل میں ڈالیں جیسی حجام کے پاس ہوتی ہے اگر اس سے بھی چھوٹی ہو جیسے کہ کچھ دوائیوں کی خالی بوتلیں تو بہت ہی مناسب رہیں گی اور اسے لیپ ٹاپ سے کچھ دور رکھ کر رومال کو اسپرے مار کر ذرا گیلا کر لیں بہت زیادہ نہیں بس مناسب سا پھر اس کو سکرین پر مناسب دباؤ کے ساتھ دائروں میں پھیریں تاکہ داغ اتر جائیں یہ عمل اس وقت تک دہرائیں جب تک آپ کی تسلی نہ ہو جائے دباؤ کے معاملہ میں احتیاط کیجیئے کہ زیادہ نہ ہو جائے صفائی کے دوران لیپ ٹاپ بند ہو اور سکرین کا رُخ روشنی کی طرف ہو تاکہ داغ دھبے آسانی سے نظر آسکیں صفائی کے لئے ڈسٹلڈ واٹرکا آدھا آدھا محلول بھی استعمال کیا جاسکتا ہے یاد رکھیں کہ لیپ ٹاپ بنانے والے ادارے اب بازار سے ملنے والے صفائی کے محلول استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ ان کے کیمیکل ایل ای ڈی یا ایل سی ڈی کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔






لیپ ٹاپ بیگ میں آگے سے بند ہوجانے والا پلاسٹک کا تھیلا ضرور رکھئے اور خراب موسم میں موٹر سائیکل یا پبلک ٹرانسپورٹ پر دفتر جانے کی صورت میں لیپ ٹاپ اس میں ڈال کر دفتر لے جائیں تاکہ اسے پانی اور نمی سے نقصان نہ پہنچ سکے۔
لیپ ٹاپ ڈیٹا کا ہمیشہ بیک اپ رکھئے تاکہ ہنگامی صورتحال میں آپ کو نقصان اٹھانا نہ پڑے۔


ڈیجیٹل کہانی پر شائع ہونے والی ہر کہانی بذریعہ ای میل PDF میں فوری حاصل کریں سبسکرپشن کے لئے ابھی کلک کریں


کوشش کیجئے کہ لیپ ٹاپ نیا ہی خریدیں پرانے لیپ ٹاپ خاص طور پر ملک کے اندر استعمال شدہ لیپ ٹاپ نہ لیجئے، ان کے پوشیدہ مسائل (جو ہماری کاروباری اخلاقیات کی وجہ سے بتائے نہیں جاتے) اور پرانی بیٹری آپ کو چند ہی ماہ میں بہت تنگ کرے گی چنانچہ چند ہزار اور ڈال کر، چند ماہ اور انتظار کرکے ایک مناسب اور قدرے نیا لیپ ٹاپ لے لیجئے جو بیس ہزار سے شروع ہوتے ہیں۔

ebay paid promotion