Write & Win upto Rs: 1000 in a Lucky Draw

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی پاکستان انڈیا کرکٹ مقابلے پر ایسا چھکا لگایا کہ انڈین دفاعی تجزیہ کار کی وکٹ اڑ گئی


تفصیلات کے مطابق پاکستانی صحافی نائلہ عنایت نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور میں بارش ہے تو بس اب مانچسٹر میں بھی بارش ہوجانی چاہیئے اس پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے کہا کہ میچ کے دوران ہر پاکستانی کا خواب ہے کہ بارش ہو جائے اس پر نائلہ عنایت نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی ایسی تصویر کمنٹ کی جس میں وہ دعا مانگ رہے تھے جس کے جواب میں اس دفاعی تجزیہ کار آدتیہ راج کول نے میجر جنرل آئی ایس پی آر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج تو خدا بھی ہمارے ساتھ ہے میجر صاحب۔
اس پر میجر جنرل آئی ایس پی آر آصف غفور نے ایسا جواب دیا کہ انڈین دفاعی تجزیہ کار کے بھی لاجواب ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا عقیدہ ’ رب سب کا‘۔ ہر کسی کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے خدا سے دعا کرے جس طرح ہم اپنے اللہ سے دعا کرتے ہیں۔ آپ کو بھی دعا کا حق حاصل ہے لیکن آپ کو دوسروں سے یہ حق چھیننے کا اختیار نہیں ہے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی تازہ اور لائیو اپ ڈیٹ کے لئے کلک کریں

میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ ایک کھیل ہے، جو ٹیم بھی گرانڈ پر اچھا کھیل پیش کرے گی وہی فتحیاب ہوگی، ہوسکتا ہے کہ ہم جیت جائیں، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ہم ہار جائیں، ہماری دعائیں ہماری ٹیم کے ساتھ ہیں۔






جبکہ دوسری طرف پاک فوج میں متعدد لیفٹیننٹ جنرلز کے تقرر و تبادلے کردیئے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے ۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج میں متعدد لیفٹیننٹ جنرلر کے تقرو و تبادلے کردیئے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کوکو ر کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کردیا گیاہے ، لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات جبکہ لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کوجی ایچ کیومیں انجینئران چیف تعینات کیا گیاہے ۔

ebay paid promotion