اداکارہ پریانکا چوپڑا ان چند اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں جو ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں وہ ایک ایسی نیکر پہن کر گھر سے نکل آئیں کہ انٹرنیٹ پر لوگ ان کا ٹھٹھہ اڑانے لگے۔ ٹائمز آف انڈیا کے پریانکا چوپڑا اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ گھر سے باہر آ رہی تھیں جب فوٹوگرافرز نے ان کی تصاویر بنائیں جو انٹرنیٹ پر پوسٹ ہوئیں تو صارفین نے ان کی خاکی رنگ کی مختصر سی نیکر پر نظریں جما لیں۔
بالکل ایسی ہی خاکی نیکر بھارت کی کٹڑ ہندو انتہاءپسند تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ کے کارکن پہنتے ہیں۔ یہ اتفاق تھا یا پریانکا نے قصداً یہ نیکر پہنی تھی، معاملہ جو بھی تھا، انٹرنیٹ صارفین کے ہاتھ باتیں بنانے اور پریانکا کا مذاق اڑانے کا ایک موقع ہاتھ آ گیا۔

گیتانجلی نامی ایک لڑکی نے پریانکا کی اس تصویر کے ساتھ 4جون کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ہاتھ جوڑے نمستے کر رہی ہوتی ہیں، 4جون ہی کو پریانکا نے بھارت کی وزیراعظم بننے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ان تصاویر کے ساتھ گیتانجلی نے لکھا کہ ”پہلی تصویر، 4جون، میں بھارت کی وزیراعظم بننا چاہتی ہوں۔ دوسری تصویر، 18جون، راشٹریہ سیوک سنگھ کا لباس پہن کر۔ اچھی شروعات ہے پریانکا۔“
ریدھی پاٹھک نامی لڑکی نے کہا کہ ”یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ پریانکا چوپڑا آر ایس ایس کے ناگ پور آفس میں گئیں اور سنگھ میں شامل ہونے کا طریقہ کار سیکھا۔ خاکی نیکر موہن بھگوت جی کو متاثر کرنے کا اچھا طریقہ ہے۔“
رشبھا پانڈے نے فقرہ چست کرتے ہوئے لکھا کہ ”آر ایس ایس کی بین الاقوامی سفیر۔“ واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی شروعات آر ایس ایس سے کی تھی اور اب وہ مسلسل دوسری بار بھارت کے وزیراعظم منتخب ہو چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ پریانکا کے پہلے وزیراعظم بننے کی خواہش ظاہر کرنے اور پھر خاکی نیکر پہننے کے عمل کو نریندر مودی سے جوڑ رہے ہیں۔

0 Comments
Thank you. We appreciate your valuable feedback.