وزیراعظم پاکستان عمران خان کا دورہ امریکہ کامیاب رہا جس سے دونوں ملکوں کے بین الوزارتی تعلقات میں پہلے سے زیادہ تیزی آئی ہے تاہم واشنگٹن میں وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری کی ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحب زادی اور مشیر ایوانکا ٹرمپ سے ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا اور نوجوانوں کے لئے کاروباری فروغ پر بھی بات ہوئی یہی نہیں بلکہ ایوانکا ٹرمپ نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان میں خواتین کی فلاح و بہبود پر بھی کام کرنا چاہتی ہیں۔اور پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانا چاہتی ہیں اس پر زلفی بخاری نے ایوانکا ٹرمپ کی اس دلچسپی کا خیر مقدم کیا اور شکرگزاری کا اظہار کیا۔
جبکہ آنے والے چند مہینوں میں پاک امریکہ تعاون سے انسانی ترقی کے نہ صرف مواقع پیدا ہونگے بلکہ مردو خواتین کو برابری کے حقوق بھی ملیں گے۔
جبکہ آنے والے چند مہینوں میں پاک امریکہ تعاون سے انسانی ترقی کے نہ صرف مواقع پیدا ہونگے بلکہ مردو خواتین کو برابری کے حقوق بھی ملیں گے۔