ایف بی آر کی جانب سے جاری
کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق یکم اگست سے بیرون ملک سے 30 ڈالر مالیت تک کے موبائل
فون پر 135 روپے کا ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ 30 سے 100 ڈالر تک کا موبائل فون لانے والوں
سے 1320 روپے لیے جائیں گے۔100 سے 200 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر ایک ہزار 680 روپے،
200 تا 350ڈالر مالیت کے موبائل فون پر ایک ہزار 740 روپے اور 350 تا 500ڈالر مالیت
کے موبائل فون پر 5 ہزار 400 روپے کا ٹیکس لیا جائے گا۔ایف بی آر کی جانب سے بیرون
ممالک سے 500 ڈالر سے زائد مالیت کا موبائل فون لانے پر 9 ہزار 720 روپے کا ٹیکس لیا
جائے گا۔