ملکی
ذرائع کے مطابق سوات، مینگورہ اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے
گئے جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3۔5
تھی۔زلزلہ آنے سے علاقے کے مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ کا
ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
اس
سے قبل 25 نومبر 2018 میں سوات میں زلزلہ آیا تھا جس میں زلزلے کی گہرائی 130
کلومیٹر اور اس کا مرکز پاک افغان ، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا اور ریکٹر سکیل
پر اس کی شدت 4 اعشاریہ ریکارڈ کی گئی تھی۔