پشتون
تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) اور افغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس متحد ہو کر پاک
فوج کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے دونوں نے مل کر پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈا کا محاذ بنا
لیا ادھر افغان خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے نہ صرف پشتون تحفظ موومنٹ پی ٹی ایم
کی کھل کر حمایت کی بلکہ اپنے ایک ٹویٹ میں ٹرمپ سے مدد کی اپیل بھی کردی۔
این
ڈی ایس کے سابق سربراہ رحمت اللہ نبیل نے صدر ٹرمپ کو ایک ٹویٹ کے ذریعے پیغام دیا
کہ محسن داوڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج کو وزیرستان سے نکالا جائے پی ٹی ایم وزیرستان
میں انصاف کے حصول کی جنگ لڑ رہی ہے اور امریکہ سمیت عالمی برادری کو پی ٹی ایم کی
حمایت کرنی چاہیئے۔کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ شمالی وزیرستان کو دہشت گردوں سے پاک
کیا جائے۔اور امریکہ بھی یہی چاہ رہا ہے۔
جبکہ
پی ٹی ایم کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے این ڈی ایس کے سابق
سربراہ سے مدد مانگی اور انہوں نے یہ دھمکی بھی دی ہے کہ پاک فوج کا جو جوان بھی
وزیرستان میں ہے زندہ واپس نہیں جاسکے گا۔