وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی
وزیراعظم نے زلزلے سے قیمتی
جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصان پر پوری پاکستانی قوم کی جانب سے
دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
آج رات ایک ٹویٹ میں، وزیر
اعظم نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے ترک صدر رجب طیب اردوان
سے گہرے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے ترک صدر کو
پاکستان کی جانب سے مستقل حمایت کا یقین دلایا۔
وزیر اعظم نے کہا: "مجھے
یقین ہے کہ صدر کی قیادت میں، ترکی اس تباہی سے مضبوطی سے نکلیں گے۔"