آپریشن کراچی پولیس آفس، اردگرد کا علاقہ کلیئر تمام دہشت گرد ہلاک، پاک فوج، رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن
کراچی پولیس آفس اور اس کے
گردونواح کو کلیئر کرنے کا آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور تمام دہشت گردوں کو ہلاک
کر دیا گیا ہے۔
کراچی پولیس آفس اور اس کے
گردونواح کو کلیئر کرانے کا آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور تمام دہشت گردوں کو ہلاک
کر دیا گیا ہے۔
آپریشن پاک فوج کے کمانڈوز،
رینجرز اور پولیس کے جوانوں نے مشترکہ طور پر کیا۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق
ایک دہشت گرد اپنی جیکٹ پھٹنے سے مارا گیا، جب کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں
دو دہشت گرد مارے گئے۔
دریں اثناء حملے میں ایک پولیس
ہیڈ کانسٹیبل اور دو شہری شہید ہو گئے جبکہ ایک رینجرز اہلکار سمیت 15 افراد زخمی ہو
گئے۔
پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان
نے بھی آپریشن مکمل کرنے اور پولیس آفس کی کلیئرنس کی تصدیق کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی
شاہ حملے کے فوراً بعد انسپکٹر جنرل آف پولیس (IGP) سندھ کے دفتر پہنچے اور کمانڈ
اینڈ کنٹرول سینٹر میں مکمل آپریشن کی نگرانی کی۔
انہوں نے پولیس، رینجرز اور
دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری کو سراہا۔
وزیراعلیٰ نے آپریشن میں تین
افراد کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی
امداد فراہم کی جائے گی۔