آج
کے جدید اور موبائل دور میں ہر کسی کے پاس موبائل ضرور ہوتا ہے اور مارکیٹنگ کرنے
والے اسی چیز کا فائدہ اٹھارہے ہیں اور جدت کے اس زمانے میں ایس ایم ایس مارکیٹنگ
نہایت آسان اور فائدہ مند ہے تاہم ہمارے ملک میں اس کے متعلق کوئی خاص قانون نہ ہو
کی وجہ سے عام موبائل صارفین کو ہر روز نت نئے اور طرح طرح کے مارکیٹنگ کے ایس ایم
ایس موصول ہوتے ہیں جس سے محنت مزدوری کرنے والے اور مصروف صارفین کو ایک نہایت
کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مگر
اب پی ٹی اے نے اس بارے میں آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے اس بارے میں پی ٹی اے نے
اپنے ایک معروف سوشل اکاؤنٹ سے عوام الناس کو ان طریقوں سے آگاہ کیا ہے
ان چاہے/
مارکیٹنگ کے پیغامات کو روکنے کے لئے میسیج بھیجنے والے کا فون نمبر سپیس وصول شدہ
میسیج کو 9000 پر ایس ایم ایس کریں ۔
نامناسب
/ گمنام نمبروں کو بلاک کرانے کے لئے 420 پر رپورٹ کریں۔
شکایت
کا ازالہ نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ سروس فراہم کنندہ سے رابطہ کریں۔