Write & Win upto Rs: 1000 in a Lucky Draw

Get Rich Today



اگر آپ دیکھتے ہی امیر ترین بننا چاہتے ہیں تو زیر نظر فارمولے پر عمل کریں دولت مند بننے کا یہ نہایت آسان اور یقینی طریقہ ہے اس کلیہ کا نام ہے
اپنے سرمائے میں کسی طرح اضافہ کیا جائے۔ روزانہ، ہفتہ وار یا ہرمہینے کے بعد
اور یہ رہا وہ فارمولا جس کا آپ کو بے چینی سے انتظار ہے۔
آپ کو اس فارمولے پر آج ہی سے عمل شروع کردینا چاہیئے اپنے سرمائے میں ہر روز اضافہ کریں، خواہ یہ اضافہ صرف ایک ہی ڈالر کیوں نہ ہو۔ بہرحال اس پر عمل ضرور کریں اور جہاں تک ممکن ہو سرمائے میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کریں۔
آپ کو میرے اس مشورے پر سختی سے عمل کرنا ہوگا کہ جو سرمایہ جمع ہوتا جائے گا یعنی آپ کا بنیادی سرمایہ زیادہ ہوتا جائے گا۔ اس میں سے ایک پائی بھی خرچ نہ کریں، اپنے دل میں تہیہ کرلیں کہ اس سرمائے میں سے ایک پائی بھی خرچ نہیں کی جائے گی۔ بنیادی سرمایہ وہ ہوتا ہے جسے آپ شروع میں لگاتے ہیں یا جس سے کاروبار کا آغاز کرتے ہیں۔
اس بات کا تہیہ کرلیں کہ اس بنیادی سرمائے کو ایک الگ سیونگ اکاؤنٹ میں رکھیں گے اور اس میں کمی نہیں آنے دیں گے۔ آپ اس میں سے ادھار بھی نہیں لیں گے، ہرگز نہیں۔ کبھی نہیں خواہ کتنی ہی ضرورت کیوں نہ ہو۔ یہ سمجھ لیں یہ رقم آپ ضائع کررہے ہیں۔یہ اب واپس نہیں لائی جاسکتی۔
جب آپ کا بنیادی سرمایہ خاصا بڑھ جائے اسے کسی ایسی کمپنی میں لگا دیں جو آپ کو زیادہ سے زیادہ منافع دے۔






آپ کو اپنے بنیادی سرمائے میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنا چاہیئے اپنے سیونگ اکاؤنٹ میں کچھ نہ کچھ جمع کراتے رہنا چاہیئے۔ اگر صرف ایک ڈالر کا اضافہ کرسکتے ہوں تو بھی ضرور کریں، ہر روز، بلاناغہ ، کسی بھی صورت میں ناغہ نہیں کرنا اضافہ جاری رکھنا ہے۔
اس فارمولے پر عمل کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم آپ کو حد درجے کا کنجوس اور حریص انسان بنانے پر تُلے ہوئے ہیں۔ ہمارا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ آپ سرمائے کو محفوظ کرنا سیکھیں اس میں اضافہ کرنا سیکھیں اور اپنے مستقبل کو روشن سے روشن تر بنائیں۔ آپ کو سرمائے کی اہمیت کا احساس ہوسکے۔
جب آپ ہر روز یہ سوچنے لگیں گے کہ آپ بہت مالدار ہیں، بہت امیر ہیں، آپ کے پاس بہت سرمایہ ہے تو آپ کے لاشعور میں یہ بات گھر کرلے گی اور آپ کو دولت حاصل کرنے کی مزید راہیں دکھائی دیں گی۔ آپ کے سامنے وہ راستہ روشن ہوجائے گا جس پر چل کر آپ بہت کم عرصے میں اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائیں گے۔ یعنی جلد از جلد امیر ترین بن جائیں گے۔
اس طریقے پر مکمل یقین کے ساتھ عمل کریں دولت آپ کے پاس چل کر آئے گی۔ آزمائش شرط ہے۔

ebay paid promotion