Write & Win upto Rs: 1000 in a Lucky Draw

Ghaar Aur Insaan - Ice Hockey


غار اور انسان
دنیا میں قدیم زمانے کی طرح آج بھی بہت سے لوگ قدرتی غاروں میں ، یا چٹانیں کھود کر گھر بنا کر رہتے ہیں ۔ یقین نہ آئے تو بہت دور جانے کی ضرورت نہیں بلکہ اپنے پڑوسی ملک چین ہی کو دیکھ لیں جہاں شمالی صوبے شانکسی میں لاکھوں افراد غاروں میں گھر بنا کر رہتے ہیں یہاں کچھ خاندان تو ایسے بھی ہیں جو غاروں کی چھتوں پر فصلیں بھی اگاتے ہیں۔
آسٹریلیا میں موسم گرما میں بہت گرمی پڑتی ہے وہاں کے معدنی شہر "کوبرپیڈی" میں تقریبا تمام عمارتیں زیرزمین ہیں یہ شہر دودھیا پتھر کا مرکز ہے اور اس میں تقریبا 2500 افراد رہتے ہیں ۔
ناروے کے غار جاوک راک کیورن میں چٹانوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا کر کھیلوں کے لئے ایک وسیع اسٹیڈیم بنایا گیا ہے جہاں 1994ء میں سرمائی اولمپکس کے موقع پر آئس ہاکی کے میچ منعقد کئے گئے تھے ۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا مصنوعی چٹانی ایوان ہے جس کی لمبائی 91 میٹر اور چوڑائی 61 میٹر ہے۔


فرانس کی وادی لوئے میں ساؤمر بھی غاروں والے گھروں کے لئے مشہور ہے یہ غار اٹھارویں صدی میں وہاں کے معماروں نے وادی کا عظیم قلعہ بنانے کے لئے کھودے تھے۔
فرانس میں بہترین اور ذائقے دار پنیر بنانے کے لئے غاروں کو اہمیت حاصل ہے یہ پنیر، بھیڑ کے دودھ سے تیا کیا جاتاہے جس کا ذائقہ ایک نیلے رنگ کے مولڈ کی دھاریوں سے پیدا ہوتا ہے ، مولڈ کھمبی کی طرح پھپھوندی ہے جو ایسی بیج نما ساختوں سے اُگتی ہے جنہیں تحمک کہا جاتا ہے۔


 پنیر تیار کرنے کے ابتدائی مراحل میں تحمک بھیڑ کے دودھ میں ڈال دیئے جاتے ہیں اور انہیں غاروں میں رکھ دیا جاتا ہے یہ غار اُن سپورز کو پنیر تیار کرنے کے لئے موزوں ماحول اور آب و ہوا فراہم کرتے ہیں۔

ebay paid promotion