Write & Win upto Rs: 1000 in a Lucky Draw

Dancing in Short Dresses Face Severe Criticism


مایا علی کی نئی فلم پرے ہٹ لو کا آئٹم سونگ بلما بھگوڑا دیکھنے والوں کے تنقید سے نہ بچ سکا
تفصیلات کے مطابق مایا علی کی نئی فلم کا گانا بلمابھگوڑا میں مایاعلی نے مختصر لباس میں رقص کیا جسے پاکستانی معاشرے نے پسند نہ کیا اس میں دیگر اداکار بھی نظر آئے تاہم اس سے قبل مایا علی یہ بیان دے چکی تھیں کہ آئٹم سونگ نہیں کروں گی اور چاہے جو مرضی کروا لو جس پر سوشل میڈیا پر مایا علی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اس فلم کے اس گانے کو آئٹم سونگ نہیں کہا گیا جبکہ دیکھنے والوں نے اس کو آئٹم سونگ ہی کی نظر سے دیکھا۔



پاکستانی مداحوں نے مایا علی کو یہ پیغام بھی دیا کہ وہ طیفا ان ٹربل میں پیاری لگ رہی تھیں لیکن اس گانے کی وجہ سے انہوں نے اپنا امیج خراب کردیا ہے اور اس گانے کی وجہ سے فلم تباہ کردی ہے۔






یاد رہے گانے کی شاعری ہدایت کار عاصم رضا اور احمد علی بٹ نے لکھی اور موسیقی اذان سمیع خان نے ترتیب دی جبکہ آئمہ بیگ نے صداکاری کی جس میں ان کے ساتھ سونل نائک، راجیو سندریسان، وینا جوشی اور وکاس جوشی کی آواز بھی شامل ہے۔



ebay paid promotion