اگر آپ فیس بک استعمال کرتے ہیں تو یہ خبر آپ ہی کے لئے ہے کیونکہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے فیس بک سے جعلی اکاؤنٹ ختم کرنے کا عندیہ دے دیا جعلی اکاؤنٹ کی تشخیص کے لئے چند باتوں کو مدنظر رکھا جائےگا اگر اکاؤنٹ اس کے مطابق نہ ہوا تو اکاؤنٹ بند ہوجائے گا۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ اکاؤنٹ جن کی پرفائل پر کوئی تصویر نہیں اس اکاؤنٹ کو بند کردیا جائے گا۔ دوسرے نمبر پر وہ اکاؤنٹ جن کی پروفائل پر ذاتی تصویر نہیں کبھی اپ لوڈ ہوئی وہ اکاؤنٹ بھی جعلی اکاؤنٹ کے زمرے میں آئے گا۔
سب سے اہم پوائنٹ یہ کہ ایک موبائل نمبر پر ایک ہی اکاؤنٹ بن سکے گا اور ہر اکاؤنٹ کے لئے موبائل نمبر ضروری ہے۔