China also came on the field in support of Kashmir


پاکستان اور انڈیا کے مابین ایل او سی پر بگڑتی ہوئی صورت حال پر چین کی دفتر خارجہ کی ترجمان ہوواچن ینگ کی پریس بریفنگ میں ایک صحافی کے سوال پر چین کا موقف بیان کردیا کہا کہ پاکستان اور انڈیا کا مقبوضہ کشمیر کے تنازعے پر سخت تشویش ہے اور اس سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں ۔
کشمیر کے مسئلے پر چین کی پوزیشن واضح اور دوٹوک ہے۔ اس پر عالمی اتفاق رائے بھی موجود ہے کہ کشمیر پاکستان اور چین کے مابین متنازعہ علاقہ ہے۔ دونوں ملکوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی کشیدگی سے گریز کرنا چاہیے۔


انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جس کے باعث حالات میں مزید کشیدگی پیدا ہو۔ ہم پاکستان اور انڈیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کریں اور خطے میں امن و امان کو یقینی بنائیں۔

ebay paid promotion