Pakistan Needs Prayers and Action and not Claims


14 اگست پاکستان کا یوم آزادی کا دن ہےیہ وہ دن ہے جس دن ہمارے بزرگوں کو پیارے ملک پاکستان کے لئے قربانیاں دینا نصیب ہوا اس دن پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھرا اور برصغیر کے مسلمانوں نے سکھ کا سانس لیا 72 سال ہوچکے ہیں اور ہم آج بھی اسی جوش و جذبے سے یوم آزادی مناتےہیں۔
 ہر سال یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ایک قوم ہونے کے نعرے لگائے جاتے ہیں ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لئے عہد کئے جاتے ہیں لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ اگلے ہی دن وہ تمام دعوے اور عہد ہم بحیثیت قوم کے بھول جاتے ہیں۔
اس سال ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم ذات پات اور زبان رنگ و نسل اور فرقہ واریت سے بالاتر ہوکر ملک کی خدمت اور ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اور یہ تب تک نہیں ہوگا جب تک ہم درج بالا امور سے دستبردار نہیں ہوتے کیونکہ ہم نے الگ اسلامی ریاست تو حاصل کرلی لیکن آج بھی ہم انہیں پرانے رسم و رواج میں جکڑے ہوئے ہیں۔
ملک میں آنے والی کسی بھی ناگہانی آفت میں ہم جس یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہیں عام دنوں میں بھی ملک کو اسی جوش جذبے کی ضرورت ہوتی ہے ہمیں آج عہد کے ساتھ عمل کرنے کی ضرورت ہے اسی سے پیارا وطن پاکستان ترقی کرے گا۔






اس یوم آزادی کے دن ہمیں خاص طور پر اپنے مظلوم مسلم بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھنا ہوگا اور ان کے لئے دعائیں کرنی ہونگی کہ اللہ ہم مسلمان کو ہر شر سے محفوظ رکھے اور پیارے وطن پاکستان کو دن دگنی ترقیات عطا کرے۔



Post a Comment

0 Comments

ebay paid promotion