NAB - نیب کا اصل مطلب سامنے آگیا



آپ کا دھیان فوراََ نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو کی طرف جائے گا جسے پاکستان میں بڑے غبن، خردبرد کرنے یا بھاری بھرکم قرضے لے کر ہضم کرجانے والوں کو پکڑنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
نیب نے اپنی ذمہ داریاں کس حد تک پوی کیں اور قومی دولت کو ذاتی دولت بنانے والوں کو پکڑنے میں کہاں تک کامیاب ہوئی یہ ایک الگ موضوع ہے۔
 لیکن یہاں ہم انگریزی زبان کے لفظ نیب NAB کی بات کررہے ہی، جس کے معنی ہیں پکڑنا، گرفتار کرنا، مضبوطی سے پکڑ لینا۔



 اس لحاظ سے نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو کا مخفف این اے بی یعنی نیب بڑا حسب حال ہے۔ انگیریزی میں نیب کی اصل نیپ NAP بتائی جاتی ہے۔ نیپ کے معنی بھی وہی ہیں۔ پکڑنا، گرفتار کرنا، غالبا کڈنیپ کی اصطلاح بھی اسی نیپ سے وجود میں آئی۔ کڈ KID کے معنی ہیں بچہ، اور کڈنیپ کے معنی ہیں بچے کا غوا۔ بعد میں یہ لفظ ہر کسی کے اغوا کے لئے استعمال ہونے لگا۔






اب ملاحظہ فرمایئے کہ انگریزی کا لفظ نیپ ،پنجابی زبان کے لفظ نپ کے کتنا قریب ہے۔ پنجابی میں نپ کا مطلب ہے گرفتار کرلینا، پکڑلینا، مضبوطی سے تھام لینا۔

ebay paid promotion