کراچی میں دو دن سے ہونے والی بارش کے نتیجے میں تھڈو ڈیم بھر گیا اور پانی
کا ریلا ناردرن بائی پاس کے قریب سے سپر ہائی وے پر آگیا۔پانی کے ریلے کے آنے کی
وجہ سے کراچی سے حیدرآباد سپرہائی وے کی ایک سڑک بند ہوکر رہ گئی بائی پاس کے
اطراف کا وسیع علاقہ زیرآب آگیا جس سے کئی گوٹھ ڈوب گئے اس کی وجی سے متاثرین کو
نقل مکانی کرنی پڑگئی ۔
اس سیلابی ریلے میں موٹروے کا دفتر بھی چل بساجبکہ سرجانی ٹاؤن، تیسر ٹاؤن
کے رہائشی مشکلات کا شکار ہوگئے سبزی منڈی بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکی یہ ریلہ
سعدی گارڈن سے اگر نہ روکا گیا تو سہراب گوٹھ بھی اس خطرے سے نہ بچ سکے گا۔