فیول پرائس
ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں چھ پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، نیپرا
چھ اگست کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جون کی فیول
پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخو است دائر کر دی ہے۔
درخواست کے مطابق جون میں بجلی کی ریفرنس فیول لاگت 5روپے 11پیسے فی یونٹ تھی اور
صارفین کو فراہم کی جانیوالی بجلی کی قیمت 5روپے 18پیسے فی یونٹ رہی۔
سی پی پی اے
کے مطابق جون میں پانی سے 29.19، کوئلے سے 15.49 اور فرنس آئل سے 5.28 فیصد بجلی
پید اکی گئی۔گیس سے 14.29 فیصد درآمدی جبکہ ایل این جی سے27.47 فیصد بجلی پیدا کی
گئی۔
نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت چھ اگست کو کرے گا اور سماعت کے بعد
قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
اضافے کا اطلاق لائف لائن،زرعی اور کے الیکڑک
کے صارفین پر نہیں ہوگا۔