راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن فیز 7 کے نواحی گاؤں ججی میں پاک فوج کا چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ۔تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا ۔طیارہ گرنے سے 5 گھر تباہ ہوگئے اور کئی قریبی گھروں میں آگ لگ گئی ۔حادثے کے فوری بعد امدادی اداروں، پاک فوج کے جوانوں اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ریسکیوکاروائیاں شروع کردیں اور زخمیوں اور شہید ہونے والوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فائر بریگیڈ نے گھروں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔
حادثے میں اعلیٰ افسروں لیفٹیننٹ کرنل ثاقب اور لیفٹیننٹ کرنل وسیم سمیت 18 افراد شہید جبکہ 12 زخمی ہوئے ہیں اور پولیس اور سکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے
جبکہ دوسری جانب وزیراعظم پاکستان اور وزیرخارجہ نے اس حادثے پر گہرے غم اور دکھ درد کا اظہار کیا ہے۔اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی اور متاثرین کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔
ڈی سی راولپنڈی کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی تو ڈی این اے ٹیسٹ کریں گےاور متاثرین کی امداد سے متعلق جلد اعلان کردیا جائے گا۔