Woman's Day March 2019 in Pakistan - Ladies in Court - Editorial Column



عورت کبھی بھی اور کسی بھی زمانے میں طاقتور نہ تھی نہ ہے اور نہ رہے گی یہ قدرت کا وہ قانون ہے جس کو ماننے میں ہی عورت کی بھلائی ہے عورت نے جب بھی بے لگام آزادی کے نام پر آواز اٹھائی تو اپنا ہی نقصان کیا۔
9 مارچ خواتین کا عالمی دن منایا گیا اس موقع پر آزادی کے نام پر جو مارچ کیا گیا وہ کسی بھی طرح اخلاق و قانون کے دائرے میں نہیں آتا ۔میرا جسم میری مرضی سے لیکر فحش نعروں کے بڑے بڑے بینرز کا بے دریغ استعمال عورت کے حق میں تو نہیں ہوسکتے کیونکہ جس چیز کو چھپانے کا اخلاقی فرض بنتا تھا مارچ میں موجود خواتین نے جسم کے اسی حصے کی تصاویر پر مبنی بینرز اٹھا کر مارچ کیا ۔


مارچ میں خواتین یہ بھول گئیں کہ عورت کو تحفظ مرد ہی فراہم کرتا ہے ، عورت کو پیار مرد ہی دے سکتا ہے، عورت کو بناؤ سنگار کا حق بھی مرد ہی دیتا ہے، مگر مارچ میں لبرل خواتین یہ بھول گئیں کہ اس کہ قدموں تلے جنت بھی کسی ایک مرد ہی کی بدولت ہوتی ہے۔
دنیا میں خدا تعالیٰ نے عورت کو ایسی عظیم ہستی قرار دیا ہے جس کا بدل نہیں، اور اگر عورت چاہے تو اپنے گھر سے لیکر معاشرے تک کو جنت نظیر بنا دے اور اگر چاہے تو جہنم بنا دے۔ اس کی آغوش انسان کی پہلی درس گاہ ہوتی ہے انسان پر اس کے اثرات ایسے پختہ ثبت ہوتے ہیں کہ ساری عمر نہیں مٹتے ۔ کسی نے درست کہا تھا کہ تم مجھے عظیم مائیں دو میں تمہیں عظیم قوم دوں گا ۔


عورت اگر چاہے تو مرد کی نسلوں تک کو ناکوں چنے چبوادے مگر مرد اڑجائے تو عورت کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا۔ آئے دن عصمت دری کے واقعات اور خودکشی کے حادثات صرف اسلامی تعلیم سے دوری اور صحیح تربیت کی کمی کا نتیجہ ہے اگر والدین خود اپنا نیک نمونہ پیش کرتے ہوئے اپنے بچوں کی تربیت کریں اسلامی طور طریقے سکھائیں تو ممکن ہی نہیں کہ معاشرہ جنت نظیر نہ بنے۔


ہم بچے پیدا کرنا تو جانتے ہیں مگر ان کی تربیت اس رنگ میں نہیں کرپاتے اور پھر انگلی اٹھا دیتے ہیں دوسروں پر۔فحش بینرز اٹھانے والیاں ہی اپنے گریبان میں جھانک لیں گزشتہ دنوں عدالت نے جواب طلب کیا اور اگر ان خواتین کو سزا ہوجاتی ہے تو ان کی نسلوں پر جو اثر پڑے گا کبھی ان کے تصور میں بھی نہیں ہوگا۔

ebay paid promotion