Mother's Day And Teaching of Islam - Modern Mother's Day Began in the United States




1908 میں امریکہ سے شروع ہونے والا مدر ڈے آج ہم بھی مناتے ہیں یاد رہے اصل میں یہ مدرنگ سنڈے کے طور پر عیسائی مناتے تھے جس کا تعلق مدر چرچ سے تھا نہ کہ ماں کی ممتا سے۔
جس دین کی تعلیم جنت ماں کے قدموں تلے ہے کیا اس تعلیم کو ماننے والے کیا سال میں ایک بار مدر ڈے منا کر خدا کی رضا حاصل کرسکیں گے؟ ساری زندگی بھی تم اس کی دن رات خدمت کرو تب بھی تم اس کی خدمات کا بدلہ نہیں چکا سکتے۔
جس نے نو ماہ کی تکلیف میں تمہیں اٹھائے رکھا، جس نے اپنی زندگی موت کے منہ میں دھکیل کر تمہیں جنم دیا، جس نے دو سال تمہیں اپنا اعلیٰ معیار کا خون (دودھ) پلا کر تمہیں زندگی دی، خود گیلی جگہ پر سو کرتمہیں چین اور سکون مہیا کیا جس نے ہر تکلیف سہہ کر تمہارے بالغ ہونے تک نگرانی و حفاظت کی تربیت کی۔کیا اس ماں کی خدمات کا صلہ سال کے ایک دن میں دے پاؤ گے۔۔۔؟
ایک دن منانے والوں کے لئے یہی الفاظ بہت ہیں ۔


"شرم تم کو مگر نہیں آتی"

ebay paid promotion