🚀 LIMITED-TIME OFFER! 🚀
🔥 "Claim Your Exclusive Bonus Now!" 🔥

👉 CLICK HERE TO UNLOCK YOUR REWARD 👈

کہکشاں کی پراسراریت اور خوبصورتی

The Prince Organization

آسمان پر شائد اور کوئی بھی چیز ہماری کہکشاں سے زیادہ پراسرار اور خوبصورت نہیں ہے جو آسمان کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک ہیروں کی لڑی کی طرح پھیلی ہوئی ہے قدیم وقتوں میں جب لوگوں نے اس نظارے کو دیکھا تو آج کے لوگوں ہی کی طرح بہت حیران ہوئے۔
لیکن انہیں اسکی حقیقت معلوم نہ تھی اس لئے انہوں نے ہماری کہکشاں یعنی ملکی وے کی بڑی عجیب اور دلچسپ وضاحتیں کیں۔مثال کے طور پر عیسائی دور کی ابتداء میں لوگوں نے اسے فرشتوں کی گزرگاہ خیال کیا تاکہ وہ اس کے ذریعہ آسمان پر اوپر جاسکیں یا پھر انہوں نے سوچا کہ یہ آسمان کا وہ دروازہ تھا جس سے ہم اس پار موجود شان وشوکت پر نظر ڈال سکیں۔


آج ہم ملکی وے کی حقیقت سے آگاہ ہونے کے باعث زیادہ حیران نہیں ہوتے، ہماری کہکشاں ایک طرح سے گھڑی جیسی ہے۔ گول اور چپٹی۔ اگر آپ اس کے اوپر جاسکیں اور نیچے نظر ڈالیں تو یہ ایک بہت بڑی گھڑی جیسی دکھائی دے گی ،لیکن ہم کہکشاں کے اندر ہیں اور جب ہم اوپر نظر ڈالتے ہیں تو "گھڑی" کے کنارے سے اندر کی طرف دیکھ رہے ہوتے ہیں اس لئے وہ کنارہ ہمیں اپنے گرد گولائی میں نظر آتا ہے اور کیونکہ اس میں کروڑوں ستارے ہیں اس لئے وہ ہمیں ملکی وے کے طور پر دکھائی دیتی ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ کہکشاں میں کم از کم 3 ارب ستارے ہیں اسی طرح کہکشاں کے سائز کا کچھ اندازہ ہوجاتا ہے روشنی کو سورج سے زمین تک پہنچنے میں آٹھ منٹ لگتے ہیں نیز کہکشاں کے مرکز سے روشنی سورج تک 27,000 سالوں میں پہنچتی ہے۔ اور کہکشاں پہیے کی طرح اپنے مرکز کے گرد گھومتی ہے اور ہم اس میں اپنے موجودہ مقام پر 20 کروڑ سال بعد دوبارہ آئیں گے۔

#buttons=(Accept !) #days=(7)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !