Live Top Trend and Viral News & Latest Stories: Daily Urdu News - 03 July 2026

Live Top Trend and Viral News & Latest Stories: Daily Urdu News - 03 July 2026

Live Top Trend and Viral News & Latest Stories: Daily Urdu News - 15 June 2026
🟢 تازہ ترین مگر اہم آج کی اہم خبریں: اب ہر خبر مستند اور معتبر

🔴 دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند، پیدل آمدورفت کے متعدد راستے بند
دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث دریا سے پیدل گزرنے کے متعدد غیر رسمی راستے بند ہو گئے ہیں۔ پانی بڑھنے کی وجہ سے مقامی افراد کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
تاہم متعلقہ ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر تاحال کسی قسم کے سیلاب کا خطرہ یا سیلابی صورتحال کا امکان نہیں ہے۔ انتظامیہ دریا کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر محفوظ مقامات سے دریا عبور کرنے سے گریز کریں۔

🔴 میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے علاج کیلئے متعلقہ ڈاکٹرز صاحبان کو ہدایات جاری کیں اور متعلقہ اے سی صاحب کو میرے پاس بھجھا، میں اپکا شکریہ ادا کرتا ہوں ، ناصر مدنی
یاد رہے مولانا صاحب کو خطبہ کے دوران ہارٹ اٹیک ہوا تھا

🔴 وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، اور پاکستانی وفد کے ممبران کے ہمراہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنه‌ای کی آخری رسومات کے لیے حاضر ہوئے ، اور ایرانی قیادت اور قوم کے ساتھ نا صرف افسوس کا اظہار کیا بلکہ ان کے رہبر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور انکی شہادت پر غم کا اظہار کیا ۔ اللہ تعالیٰ انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں ، وہ ایک بہادر اور دانشمند لیڈر تھے

🔴 وزیر اعلیٰ مریم نواز کی کاہنہ ، عید گاہ آمد ، چھت گرنے سے جاں بحق بچوں کے والدین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جاں بحق بچوں کی ماؤں سے ملاقات کی اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

🔴 تہران میں سپاہِ محمد رسول اللہ ان تقریبات کے عملی انتظامات کی ذمہ دار ہے، جبکہ حکومت اور دیگر ریاستی ادارے بھی تیاریوں اور انعقاد کے عمل میں شریک ہیں۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ان تقریبات کی وسعت، انتظامی سطح اور تیاریوں کا ماضی میں ہونے والی کسی بھی تقریب سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

🔴 سندھ اور بلوچستان میں اس وقت چاول، کپاس اور گنے کی کاشت کا موسم ہے لیکن کئی علاقے ایسے ہیں جہاں اس وقت بھی نہری پانی دستیاب نہیں جس کی وجہ پانی کی قلت بتائی جاتی ہے۔ دیکھیے کہ اس قلت کا اثر نہری نظام کے آخری حصے یا ٹیل پر کیسے ہو رہا ہے اور لوگ پینے کے پانی کے لیے بھی کس قدر پریشان ہیں۔

🔴 "چیف منسٹر پنجاب لٹریسی پروگرام" کے تحت 4,140 سے زائد قیدی رجسٹرڈ ہیں، جن کے سینکڑوں پہلے ہی میٹرک، انٹر اور گریجویشن کے سنگ میل مکمل کر چکے ہیں۔

🔴 محمد غالباف (Mohammad Ghalibaf): اگر امریکہ اور اسرائیل اپنے وعدے پورے نہ کریں، تو ایران اپنے مناسب اقدامات دوبارہ شروع کر دے گا۔
ISNA

🔴 لبنانی صدر(Lebanese President): فریم ورک معاہدے کا متن اسرائیل کے ہمارے علاقے میں موجود رہنے کو جائز قرار نہیں دیتا۔
🔴 لبنانی صدر(Lebanese President): کچھ ریڈ لائنیں ہیں جنہیں عبور نہیں کیا جا سکتا، جیسے فساد بھڑکانا یا سڑکوں پر احتجاج کے ذریعے حکومت گرانے کی کوشش کرنا۔
🔴 لبنانی صدر (Lebanese President): ہماری فوج سیکیورٹی اور استحکام یقینی بنانے کی مکمل ذمہ داری خود سنبھالے گی۔

🔴 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا کالام کی سیف اللہ جھیل میں پیش آنے والے افسوسناک کشتی حادثے پر اظہارِ افسوس!
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کالام کی سیف اللہ جھیل میں سیاحوں کی کشتی الٹنے کے افسوسناک واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے شفاف تحقیقات کی جائیں اور اگر کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی خاندان کے متعدد افراد کا جاں بحق ہونا نہایت دلخراش اور المناک سانحہ ہے، جس پر انہیں گہرا دکھ اور افسوس ہے۔
وزیراعلیٰ نے ریسکیو اداروں کو ہدایت کی کہ لاپتہ بچی کی تلاش اور امدادی کارروائیاں مکمل ذمہ داری، پیشہ ورانہ انداز اور تیز رفتاری کے ساتھ جاری رکھی جائیں تاکہ ہر ممکن امداد بروقت فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں خیبرپختونخوا حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور انہیں ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کی مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

🔴 خیبرپختونخوا میں ڈرائیونگ لائسنس اب آپ کے موبائل پر!
چیئرمین عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں عوام کو جدید، شفاف اور آسان سرکاری خدمات کی فراہمی کا ایک اور اہم سنگِ میل۔
خیبرپختونخوا حکومت، محکمہ ٹرانسپورٹ، KPITB اور دَستک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے اشتراک سے الیکٹرانک ڈرائیونگ لائسنس (E-DL) متعارف کر دیا گیا ہے۔
✅ اب آپ کا ڈرائیونگ لائسنس ہر وقت آپ کے موبائل میں دستیاب ہوگا۔
✅ پولیس، سرکاری اداروں اور عدالتوں میں مکمل طور پر قابلِ قبول
✅ محفوظ QR کوڈ کے ذریعے چند سیکنڈ میں آن لائن تصدیق
✅ جعل سازی اور ردوبدل سے مؤثر تحفظ
✅ فزیکل لائسنس ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں
✅ تیز، آسان اور جدید ڈیجیٹل سہولت
شفاف، مؤثر اور عوام دوست ای گورننس کے فروغ کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کا ایک اور انقلابی اقدام۔

🌐 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کوئٹہ سے آنے والی مسافر بس کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو امدادی سرگرمیاں بلا تاخیر جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، جبکہ امدادی کارروائی میں کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بلوچستان کی ایمرجنسی سروسز کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں، خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے متاثرین کی فوری شناخت اور اہل خانہ سے رابطہ یقینی بنایا جائے، جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں مکمل احترام کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں تک منتقل کی جائیں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے۔
وزیراعلیٰ نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

🌐 ایران (Iran News) کے کُرد آبادی والے شہر ’پاوَہ‘ میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکاروں کو اُن کے گھروں کے باہر قتل کیے جانے کے واقعے نے ایک غیر معروف گروہ ’خوری ھیوا‘ (یعنی اُمید کا سورج) کو توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

🌐 پاکستان اور بنگلہ دیش (Pakistan vs Bangladesh) ایشیائی کوالیفائرز کے گروپ مرحلے سے ہی باہر ہو گئے اور چھ میچوں میں ایک بھی فتح حاصل نہ کر سکے۔ کیا جنوبی ایشیا کی بڑی آبادی والے ممالک میں کرکٹ کا کھیل فٹبال (football) کے کھیل کے فروغ میں رکاوٹ ہے یا بہانہ؟

🌐 وینزویلا میں گذشتہ ہفتے یکے بعد دیگرے آنے والے دو زلزلوں میں منہدم ہونے والے شاپنگ مال کے ملبے میں آٹھ دن تک پھنسے رہنے والے شخص کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

🌐 دہشت گردی کے ساتھ ساتھ معاشرے میں پھیلتی اخلاقی گراوٹ اور سنگین جرائم بھی ایک بڑا چیلنج ہیں۔ خواتین اور بچوں کے خلاف درندگی کے ہر واقعے پر فوری نوٹس لیا جاتا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزمان کی گرفتاری تک متحرک رکھا جاتا ہے۔ ایسے جرائم کے خاتمے کے لیے ریاست، علما اور معاشرے کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف

گزشتہ ڈھائی برس میں پنجاب میں امن، مذہبی ہم آہنگی اور اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ ہر شہری کو بلاامتیاز تحفظ اور احترام کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ وزیر ہوم، پولیس، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور پوری ٹیم نے محنت، دیانت اور باہمی تعاون سے ذمہ داریاں نبھائیں، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔

جیل اصلاحات پر ہونے والی پیش رفت اطمینان بخش ہے۔ متعلقہ ٹیم نے دی گئی ذمہ داریوں سے بڑھ کر کام کیا ہے، جس پر پوری ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔ مذہبی رسومات ادا کرنے والوں کو سہولت دی جائے جبکہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ واضح قواعد و ضوابط طے کیے جائیں تاکہ ہر عمل منظم انداز میں ہو اور سکیورٹی و عوامی تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج پاکستان کا سر فخر سے بلند ہے۔ معرکۂ حق میں کامیابی کے بعد عالمی سطح پر بھی پاکستان کا کردار مزید مضبوط ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کو عزت اور وقار ملا۔ یہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر اور مبارکباد کا موقع ہے۔