جمہوریہ انڈونیشیا(Indonesia) کے صدر Prabowo Subianto دو روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ وہ یہ دورہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر کررہے ہیں۔ انڈونیشیا(Indonesia) کے صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا جس میں اہم وزرا اور اعلیٰ حکام شامل ہیں۔
آنے والا دورہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر مزید اہمیت کا حامل ہے۔ اپنے قیام کے دوران صدر Prabowo Subianto وزیراعظم کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔ وہ صدر آصف علی زرداری اور چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز(Chief of Defence Forces) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔ دونوں فریق ایک وسیع ایجنڈے پر تبادلہ خیال کریں گے جس کا مقصد پاکستان اورانڈونیشیا(Indonesia) تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیاتی، تعلیم اور ثقافت سمیت تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔
دونوں رہنما علاقائی اور عالمی سطح پر تعاون بڑھانے پر بھی بات کریں گے۔ دورے کے دوران متعدد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کی امید ہے۔
پاکستان اور انڈونیشیا(Indonesia) کے درمیان مشترکہ اقدار اور باہمی مفادات پر مبنی قریبی، خوشگوار اور دیرینہ تعلقات ہیں۔ صدر پرابوو سوبیانتو کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کی مسلسل ترقی اور تنوع میں مدد ملے گی۔

.jpg)
