پاکستان سپر لیگ(PSL 11) کے 11ویں ایڈیشن کی رونمائی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ آج لندن میں ایک تقریب منعقد کرنے جا رہا ہے۔ پاکستان کی پریمیئر T20 کرکٹ لیگ میں شہر کی چھ ٹیمیں ہر سال ٹائٹل کے لیے مقابلہ کرتی ہیں۔ گیارہواں ایڈیشن اگلے سال اپریل اور مئی میں شیڈول ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ کو آٹھ ٹیموں تک توسیع دینے کا اعلان کیا ہے، جس میں دو نئی فرنچائزز برطانیہ کے ممکنہ سرمایہ کاروں کی جانب سے نمایاں دلچسپی پیدا کر رہی ہیں۔ لندن روڈ شو کا مقصد کاروباری رہنماؤں، ممکنہ فرنچائز مالکان، اور کرکٹ کے شائقین کو پاکستان سپر لیگ(PSL 11) کے تجارتی ماحولیاتی نظام اور اسٹریٹجک وژن کا جائزہ دینا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔
35ویں نیشنل گیمز-2025 کا آغاز گزشتہ روزکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایک پرجوش افتتاحی تقریب سے ہوا۔ تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور تمغے اور ٹرافیاں جیت کر ملک کو بین الاقوامی سطح پر پہچان دلانے کی کوشش کریں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے وزیر کھیل اور امور نوجوانان سردار محمد بخش خان مہر نے کہا کہ قومی کھیلوں کی میزبانی سندھ کے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سندھ حکومت ایونٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو تمام ضروری سہولیات اور تعاون فراہم کرے گی۔

.jpg)
