Naeema butt hanging Nawazuddin pictures viral - kabhi main kabhi tum - TPO Daily Urdu News

Naeema butt hanging Nawazuddin pictures viral - kabhi main kabhi tum - TPO Daily Urdu News

نعیمہ بٹ (Naeema butt)کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر بظاہر کسی یورپی ملک کی لگ رہی ہیں جس میں وہ نوازالدین صدیقی(Nawazuddin) کے ساتھ موجود کافی خوش نظر آرہی ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم(kabhi main kabhi tum)‘ میں نعیمہ بٹ (Naeema butt) نے عماد عرفانی کی اہلیہ "رباب” کا منفی کردار نبھایا تھا اور اس کردار نے انھیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔

Nawazuddin Siddiqui and Naeema Butt Viral images

اب انھوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی اور بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ادکار  نوازالدین صدیقی(Nawazuddin)  کی چند تصاویرشیئر کی ہیں جبکہ ساتھ ہی انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ یہ ایک خواب تھا۔

پاکستانی اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ میں بھارتی اداکار کو ٹیگ بھی کیا ہے، کچھ دیر قبل شیئر کی گئی ان تصاویر پر ہزاروں لائکس آچکے ہیں جبکہ مداح اس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔

 

خیال رہے کہ نعیمہ بٹ (Naeema butt) سپرہٹ ڈرامے ’کبھی میں، کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کے بعد اسکرین سے دور ہیں، تاہم وہ سوشل میڈیا پر مزاحیہ اور ڈانس ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Nawazuddin Siddiqui and Naeema Butt Viral images