الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے فوری انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اسلام آباد کی مقامی حکومتوں کی مدت 14 فروری 2021 کو ختم ہو رہی ہے، آئین کے تحت الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت ایک سو 20 دن کے اندر انتخابات کرانے کی پابند ہیں۔
تاہم یہ انتخابات متعدد وجوہات کی بنا پر بار بار ملتوی ہوتے رہے۔ الیکشن کمیشن نے رواں ماہ کی 13 تاریخ کو کیس کی باضابطہ سماعت کی اور کل اپنا فیصلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ انتخابی شیڈول فوری طور پر پیش کیا جائے۔
آزاد جموں کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے آج مظفرآباد میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے ان سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

